خبریں/تبصرے

عوام کیلئے یکساں قومی نصاب: پی ٹی آئی وزرا کے اپنے بچے امریکن سکولز میں

لاہور(نامہ نگار) یکساں قومی نصاب سے اپنے بچوں کو محفوظ رکھنے کے لئے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں شامل وزرا نے اپنے بچوں کو امریکن سکولز میں داخل کرا دیا ہے۔ بعض وزرا نے تو اپنے بچے بیرون ملک بورڈنگ سکولوں میں بھیج دئیے ہیں۔

اس بات کا انکشاف انگریزی ہفت روزہ ’دی فرائیڈے ٹائمز‘کے تازہ شمارے میں کیا گیا ہے۔

یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ شہریوں کا ایک گروہ اس یکساں قومی نصاب کے خلاف اگلے ہفتے عدالت سے بھی رجوع کرنے والا ہے۔

دریں اثنا، یکساں قومی نصاب ایک مرتبہ پھر میڈیا میں موضوع بحث ہے۔ بہت اس حلقے اس بات پر معترض ہیں کہ یہ نصاب سکول سسٹم کی سافٹ طالبانائزیشن کے مترادف ہے اور جو سلسلہ ضیا آمریت کے دور میں شروع ہوا تھا، اسے آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts