لاہور (جدوجہد رپورٹ) برازیل کے آمدہ صدارتی انتخابات کیلئے ہونے والے سروے پولز کے نتائج جاری کر دیئے گئے ہیں۔ سروے پولز کے نتائج کے مطابق بائیں بازو کے رہنما اور برازیل کے سابق صدر لولا دا سلوا کو موجودہ صدر بولسنارو پر 20 پوائنٹس کی سبقت حاصل ہے۔
سروے کے مطابق لولا کو 44 فیصد افراد نے ووٹ دیئے ہیں، جبکہ موجودہ صدر بولسنارو کو 24 فیصد افراد نے ووٹ دیا ہے، دیگر امیدواران میں سرجیو مورو کو 9 فیصد، سیروگومز کو 7 فیصد، جبکہ جواؤڈوریا کو 2 فیصد ووٹ ملے ہیں۔
یاد رہے کہ برازیل کے صدارتی انتخابات رواں سال اکتوبر میں منعقد ہونگے۔ برازیل میں برسر اقتدار دائیں بازو کے حکمران بولسنارو کی نیو لبرل پالیسیوں کے خلاف سخت ردعمل موجود ہے۔
سروے میں یہ امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے کہ حتمی رن آف میں بولسنارو کو بہت بڑی شکست کا سامنا کرنا کرنا پڑ سکتا ہے۔