خبریں/تبصرے

انجلینا جولی کا طالبان سے تمنا پرانی اور پروانہ ابراہیم خیل کی بازیابی کا مطالبہ

لاہور (جدوجہد رپورٹ) ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور یو این ایچ سی آر کی خصوصی ایلچی انجلینا جولی نے طالبان آمریت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خواتین کے حقوق کی کارکنان تمنا پرانی اور پروانہ ابراہیم خیل کو رہا کریں۔

یورپی پارلیمنٹ میں افغان خواتین کے حوالے سے منعقدہ کانفرنس میں انہوں نے افغان خواتین کی جدوجہد کو تاریخی جرات قرار دیتے ہوئے سراہا اور پورپی پارلیمنٹ سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ افغانستان میں لڑکوں کے سکول دوبارہ کھولنے اور خواتین کے حقوق کی بحالی کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔

Roznama Jeddojehad
+ posts