لاہور (جدوجہد رپورٹ) پاکستان میں تعلیم کی حالت زار کو سمجھنے کیلئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے کمیونٹی سکول کی تصویر ہی کافی ہے۔ یہ کہنا ہے ماہر تعلیم عائشہ رزاق کا، جنہوں نے اسلام آباد کے ایک کمیونٹی سکول کے صدر دروازے کی تصویر ٹویٹر پر شیئر کی۔
تصویر کے ساتھ عائشہ رزاق نے لکھا کہ ’پورے ملک کی طرف دیکھنے سے پہلے شاید ہمیں اسلام آباد کے 250 سرکاری کمیونٹی سکولوں کو دیکھ لینا چاہیے۔‘
انہوں نے لکھا کہ ’یہ ایک کمیونٹی سکول کے صدر دروازے کی تصویر ہے جو اسلام آباد کے مرکز میں ہے۔ ان سکولوں کیلئے وفاقی بجٹ میں کوئی فنڈز نہیں رکھے گئے ہیں۔‘