خبریں/تبصرے

نومبر میں 8 ارب واں بچہ پیدا ہو گا، 6 سال میں بھارت چین سے بڑا ملک ہو گا

سٹاک ہولم (فاروق سلہریا) سویڈش اخبار ’انٹرناشنالن‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق اس سال نومبر میں دنیا کی آبادی 8 ارب ہو جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق دنیا کی آبادی 2086 کے بعد کم ہونا شروع ہو جائے گی۔

اقوام متحدہ کی تحقیق کی بنیاد پر اخبار کا دعویٰ ہے کہ ابھی تک دنیا کی آبادی بڑھ رہی ہے مگر اضافے کی رفتار پہلے سے کم ہو۔ عالمی سطح پر، 1950ء میں فی عورت 5 بچوں کو جنم د ے رہی تھی۔ اب یہ تعداد 2.1 ہو چکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس وقت دنیا میں آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑا ملک تو چین ہے مگر بھارت 2030ء میں چین سے زیادہ آبادی والا ملک بن جائے گا۔

Roznama Jeddojehad
+ posts