لاہور (جدوجہد رپورٹ) صحافیوں کے تحفظ کیلئے کام کرنے والی بین الاقوامی تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز (آر ایس ایف) کو برطانیہ کی جیل میں وکی لیکس کے بانی جولین اسانج سے ملنے کیلئے داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔ 4 سالوں کے دوران جولین اسانج سے کسی این جی او کوملنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔
’ڈیموکریسی ناؤ‘ کے مطابق وکی لیکس کے بانی جولین اسانج نے گزشتہ 4 سال لندن کی بیلمارش ہائی سکیورٹی جیل میں گزارے ہیں۔ وہ جاسوسی کے الزام میں امریکہ کے حوالے کئے جانے کے خلاف مقدمہ لڑ رہے ہیں۔ جرم ثابت ہونے پر انہیں 175 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔
رواں ہفتے اسانج کی صحت کے بارے میں بڑھتے ہوئے خدشات کے بعد رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز نے ان سے ملنے کی کوشش کی۔ سرکاری منظوری ملنے کے باوجود آر ایس ایف کے نمائندوں کو جیل میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔