خبریں/تبصرے

منگل 21 مئی کو ملک بھر میں کسان مظاہرے کریں گے

لاھور (پ ر) 21 مئی کو لاھور، کوئٹہ، حیدرآباد، ملتان، وہاڑی، پشاور سمیت ملک بھر کے تیس اضلاع میں کسان مظاہرے کریں گے۔ پاکستان کسان رابطہ کمیٹی کی جانب سے حکومت کو 21 مئی تک مطالبات منظور کرنے کی مہلت دی گئی تھی۔ مگر حکومت ٹس سے مس ہونے کو تیار نہیں اور گندم نہ خریدنے کے مختلف بہانے گھڑے جا رھے ہیں۔

پاکستان کسان رابطہ کمیٹی کے سیکرٹری جنرل فاروق طارق نے ملک بھر میں کسان تنظیموں کے لاھور میں 9 مئی کو اجلاس کے بعد اعلان کیا تھا کہ اگر مطالبات پر عمل نہ ہوا تو ملک گیر مظاہرے کریں گے۔ منگل کو پاکستان کسان کمیٹی سے منسلک تیس کسان تنظیمیں مظاہروں کا اھتمام کر رھی ہیں۔

Roznama Jeddojehad
+ posts