خبریں/تبصرے

کرونا: یورپی ٹاپ فٹ بال لیگز کو 10 ارب یورو کا نقصان ہو سکتا ہے

لاہور (جدوجہد رپورٹ) یورپ میں کرونا کی وجہ سے لیگ فٹبال کے سیزن روک دئے گئے ہیں اور فروری سے اب تک دس ٹاپ فٹ بال لیگز کے کھلاڑیوں کی ٹرانسفر ویلیو میں دس ارب یورو کی کمی آ چکی ہے۔

یورپ کی پہلی پانچ ٹاپ لیگز برطانیہ، فرانس، اٹلی، جرمنی اور سپین میں کھیلی جاتی ہیں۔ اکاونٹنگ فرم ’کے پی ایم جی‘نے ان پانچ کے علاوہ ہالینڈ، بلجیئم، ترکی، پرتگال اور دوسرے درجے کی برطانوی لیگ کا جائزہ لینے کے بعد اندازہ لگایا ہے کہ اگر لیگ فٹ بال کے سیزن، بغیر تماشائیوں کے مکمل بھی کرلئے گئے، تو بھی کھلاڑیوں کی ٹرانسفر ویلیو میں 6.6 ارب یورو کی کمی آ جائے گی۔

ان 10 لیگز کے پاس 4,183 کھلاڑی ہیں۔ اس وقت 15ایسے کھلاڑی ہیں جن کی مالیت 100 ملین سے زائد ہے اور اگر فٹ بال سیزن بحال ہوئے تو 100 ملین والے کھلاڑیوں کی تعداد 8 رہ جائے گی۔

اس وقت سب سے مہنگے کھلاڑی نیمر اور مپابے ہیں۔ دونوں جرمن لیگ کے لئے کھیلتے ہیں۔

Roznama Jeddojehad
+ posts