خبریں/تبصرے

اسرائیل سے سفارتی تعلقات: احتجاجاً فلسطین نے عرب لیگ کی صدارت چھوڑ دی

لاہور (جدوجہد رپورٹ) اسرائیل کے ساتھ بحرین اور متحدہ عرب امارات کے قائم ہونے والے سفارتی تعلقات پر احتجاج کے طور پر فلسطن نے عرب لیگ کی صدارت چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ اعلان منگل کے روز فلسطین کے وزیر خارجہ ریاض المالکی نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا۔ فلسطین کو چھ ماہ کے لئے عرب لیگ کی صدارت کرنا تھی۔

میڈیا سے بات چیت کے دوران ریاض المالکی نے کہا ”فلسطین کی صدارت میں عرب لیگ کے ارکان اسرائیل سے تعلقات بحال کر رہے ہوں تو یہ (صدارت) فلسطین کے لئے کسی عزت کا باعث نہیں ہے“۔

انہوں نے کہا کہ عرب لیگ کے جنرل سیکرٹری احمد ابوالغیث کو اس بارے میں مطلع کر دیا گیا ہے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts