خبریں/تبصرے

49 سال سے سیاسی قید کاٹنے والے سابقہ بلیک پینتھر رہنما کی رہائی کا حکم

لاہور (جدوجہد رپورٹ) سیاہ فام امریکیوں کی انقلابی تنظیم بلیک پینتھر کے سابق رہنما جلیل منتقیم کی رہائی کا حکم دے دیا گیا ہے۔ ان پر دو پولیس اہل کاروں کے قتل کا الزام تھا۔

وہ 1971ء سے مستقل جیل میں تھے۔ وہ بلیک پینتھر تنظیم کی زیر زمین برانچ بلیک لبریشن آرمی کے رکن تھے۔ اس مقدمے میں ان کے دو ساتھیوں کو بھی پچیس پچیس سال قید کی سزا ہوئی تھی۔ ایک ساتھی البرٹ نو ح واشنگٹن جیل میں ہی وفات پا گئے جبکہ دوسرے ساتھی ہرمین بیل کو 2018ء میں رہائی ملی۔

ستر کی دہائی میں گرفتار ہونے والے بلیک پینتھر سے تعلق رکھنے والے کئی دیگر کارکن ابھی بھی جیل میں ہیں۔ انتھونی باٹم کے نام سے جانے جانے والے جلیل منتقیم کا کہنا ہے کہ وہ اب انقلابی (Revolutionary) نہیں بلکہ اصلاحی (Evolutionary) انقلابی ہیں اور نسلی امتیاز کے خاتمے کے لئے سرگرداں رہیں گے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts