سوشل

سندھ یونیورسٹی کی فیسوں میں اضافہ واپس لیا جائے: اویس قرنی

سوشل ڈیسک
 
ریولوشنری سٹوڈنٹس فرنٹ کے مرکزی آرگنائزر اویس قرنی نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ:
 
سندھ یونیورسٹی کے طلبہ فیسوں میں 30 سے 40 فیصد اضافے کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔یونیورسٹی کی فیسوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے۔
 
تعلیمی بجٹ میں کم از کم 10 گنا اضافہ کیا جائے۔
 
عباسپور کشمیر کے طلبہ پر جھوٹے مقدمات فوراً خارج کیے جائیں۔
 
تعلیمی کا بنیادی حق مفت فراہم کیا جائے۔
 
آر ایس ایف کے نوجوان، طلبہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور احتجاجی طلبہ کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں۔
 
آگے بڑھو، آخری فتح ہماری ہوگی۔