طنز و مزاح


’ووٹ وائزلی‘: پی ٹی آئی ووٹرز کا امریکیوں کو مشورہ

اگر آپ امریکہ مخالف ہیں یا کسی قسم کے اینٹی سامراج ٹائپ انسان ہیں تو امریکہ سے دشمنی کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ اُسے پی ٹی آئی والوں کے مشوروں پر عمل کرنے دیں۔ جن کے ووٹوں اور مشوروں نے اپنے ملک کا یہ حال کیا ہے، وہ دشمن ملک کا کیا حال کریں گے؟

وزارت بہترین انتقام ہے

اس نئے ایڈیشن میں آپ کی ایک بدنام نظم کا متن بدل کر ”پیشہ ور محافظو…وطن کی ہوائیں سلام کہتی ہیں“ کر دیا جائے گا۔

حکومت نے 14 اگست پر اسامہ بن لادن کو تمغہ شہادت دینے کا فیصلہ کر لیا

کابینہ نے زرتاج گل کے نوٹس پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے مسائل پر بھی بحث کی اور یہ نتیجہ اخذ کیا کہ کرونا ٹیسٹ کرنے والے شوکت خانم لیبارٹری کے ٹیکنیشن مصباح الحق سے زیادہ بہتر سلیکشن کر سکتے ہیں اس لئے مصباح الحق کی جگہ کسی کرونا ٹیسٹ کرنے والے ٹیکنیشن کو چیف سلیکٹر نامزد کیا جائے۔ وزیر اعظم نے اس بات سے اتفاق کرتے ہوئے اس مسئلے پر حتمی فیصلے کے لئے سمری مولانا طارق جمیل کو بھجوا دی۔