اس مہم کا مقصد یہ ہے کہ اس برے وقت میں گورنمنٹ اپنی بنیادی ذمہ داریوں سے راہ فرار اختیار نہ کرے۔ یہ انتہائی شرمناک بات ہے کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جس نے ویکسین بیچنے کیلئے پرائیویٹ کمپنیوں کو اجازت دی ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ تمام غیر ضروری اور غیر ترقیاتی اخراجات کو کم کرتے ہوئے عوام کو فوری اور مفت ویکسین فراہم کرے۔
