Month: 2021 مارچ


ارطغرل غازی پاپولسٹ حکومت کا تحفہ

2018ء سے اب تک پاکستان کا پاپولسٹ سیاسی قومی بیاینہ کرشماتی شخصیت، بیرونی جارحیت، صفوں میں چھپے غداروں، سکہ بند قومی لیڈر شپ، اسلام کی سر بلندی اور ریاست مدینہ کے بیانئے کے گرد گھوم رہا ہے۔ مقتدرہ قوتوں نے یہ قومی بیانیہ شب و روز ٹی وی اور سوشل میڈیا کے استعمال سے تشکیل دیا ہے۔ چنانچہ اس سیاسی بیانئے کی جھلک ارطغرل غازی میں پیش کئے جانے والے بیانئے میں نظر آتی ہے۔