آج ملک کے اہم ترین شاعر، مفکر اور مارکسسٹ رہنما فیض احمد فیض کا 37 واں یوم وفات ہے۔ اس موقع پر روزنامہ ’جدوجہد‘ ایک خصوصی شمارہ شائع کر رہا ہے۔ آج ہمارے سارے مضامین فیض احمد فیض کی شخصیت اور فن کو اجاگر کریں گے۔ اس شمارے کی خاص بات یہ ہے کہ اس شمارے میں فیض احمد فیض کے بعض ہم عصر ساتھیوں اور دانشوروں کے یادگار مضامین شائع کئے جائیں گے جن میں سید سبط حسن، ندا فاضلی، آغا ناصر، حمید اختر اور ساقی فاروقی شامل ہیں۔
