Day: مارچ 11، 2022


اعجاز احمد سے دلی میں چند ملاقاتیں

جب بھی ان کی کوئی تحریر فرنٹ لائن، منتھلی ریویو یا سوشلسٹ رجسٹر پر شائع ہوتی تو سارے کام چھوڑ کر ضرور پڑھتا۔ ان کی یہ تحریریں میری ہی نہیں، نئی اور آنے والی نسل کی بھی رہنمائی کرتی رہیں گی۔ ان سے ملاقاتیں بلاشبہ اہم تھیں اور باعث اعزاز ہیں مگر ان سے ملاقات کا بہترین ذریعہ ان کی لافانی تحریریں ہیں جو مارکسزم، انقلاب اور محنت کش طبقے سے کمٹ منٹ کا ان مٹ نشان ہیں۔