Day: مارچ 2، 2022


3 روزہ فیض فیسٹیول 4 مارچ کو لاہور میں شروع ہو گا

فیسٹیول کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ الحمرا کے مختلف ہالز میں دن بھر شاعری، نئی تصانیف کی تقاریب، تھیٹر پروگرامات، ڈانس پروگرامات، میوزک پروگرامات، قوالی، شاعری سمیت مختلف نوع کی ادبی، سیاسی اور سماجی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔
یہ فیسٹیول فیض فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام منعقد کیا جا رہا ہے۔ فیض فاؤنڈیشن 2009ء میں قائم کی گئی تھی اور اس فاؤنڈیشن کے بنیادی مقاصد میں فیض احمد فیض کے انقلابی نظریات کو پروموٹ کرنے کے علاوہ آرٹس کے ذریعے سے سماجی انقلاب کی جدوجہد کو آگے بڑھانا شامل ہے۔

عبوری صوبہ بنانے کا ترمیمی بل پیش، تحریک انصاف گلگت بلتستان کے تحفظات

دوسری طرف پاکستانی زیر انتظام جموں کشمیر کے سابق وزیر اعظم فاروق حیدر خان نے بھی گلگت بلتستان کو صوبائی سیٹ اپ دیئے جانے کی مخالفت کرتے ہوئے یہ مطالبہ کیا ہے کہ گلگت بلتستان کو پاکستانی زیر انتظام جموں کشمیر کی طرز پر مکمل بااختیار سیٹ اپ دیا جائے۔

عالمی سطح پر ماحولیاتی آلودگی پھیلانے میں امریکہ، چین سب سے آگے

اس سے فرق پڑتا ہے کہ سب سے بڑے گرین ہاؤس گیسوں کا اخراج کرنے والے کا سوال کس طریقہ سے پوچھا جاتا ہے، کیونکہ جیسے جیسے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات زیادہ نظر آتے ہیں، اسی طرح الزام کے سوالات بھی ہوتے ہیں۔