Day: مارچ 10، 2022


بھارت: 5 ریاستوں کے انتخابی نتائج کا اعلان، بی جے پی کی 4 میں فتح

بھارت کے محنت کشوں کو سیکولر اور ہندو قوم پرست سیاست کی پولرائزیشن میں تقسیم کرتے ہوئے نیو لبرل پالیسیوں کے اطلاق کے ذریعے حکمران طبقات کی لوٹ مار کا یہ سلسلہ صرف بی جے پی کو شکست دینے سے نہیں بلکہ انقلاب کے ذریعے سرمایہ دارانہ نظام کی بساط کو لپیٹتے ہوئے ایک سوشلسٹ ہندوستان کی تعمیر سے ہی روکا جا سکتا ہے۔

ممتاز عالمی مارکسسٹ دانشور اعجاز احمد (1941-2022ء) وفات پا گئے

1970ء کی دہائی میں امریکہ چلے گئے۔ 1985ء میں وہ بھارت چلے گئے اور بائیں بازو کی مختلف تحریکوں سے وابستہ رہے۔ انہوں نے جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں پڑھایا بھی۔ وہ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) کے قریب سمجھے جاتے تھے۔ وہ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) کے اشاعت گھر، لیفٹ ورڈ بُکس، کے بانیوں میں سے تھے۔

تحریک انصاف اب ووٹ وننگ عنصر نہیں رہی!

ہمیں اپوزیشن سے بھی کوئی بہتری کی امید نہیں۔ ان کی معاشی پالیسیاں بھی عمران خان طرز کی ہیں۔ ایک سے جان چھوٹے گی تو دوسرے میں پھنس جائے گی۔ اس صورتحال میں ہمیں اپنا متبادل بیانیہ تعمیر کرنا ہے۔
لاہور میں 27 مارچ کو بائیں بازو کی ایک نئی سیاسی طاقت کے ظہور کا دن ہے۔ آئیے! آپ بھی مہنگائی، بے روزگاری، تعلیمی بحران اور ماحولیاتی تباہی کے خلاف آواز بلند کرنے میں ہمارا ساتھ دیں۔ اتوار 27 مارچ ناصر باغ لاہور کے عظیم اجتماع میں شرکت کریں۔

نیٹو لینڈ سے ایک مراسلہ

ذرا ڈھکے چھپے لفظوں میں کہیں تو بائیڈن انتظامیہ نے پہلے بلی کو تھیلے سے نکال کر کے اپنا پہلا اہم ہدف حاصل کیا اور پھر (دوسرے مر حلے پر) نیو یارک ٹائمز میں امریکی سکیورٹی حکام کی طرف سے کی گئی بریفنگ پر مبنی تین ہفتے قبل چھپے ایک مضمون میں یہ انکشاف کیا گیا کہ امریکی حکام یورپی ممالک پر روس کے خلاف ایک ’مشترکہ لائحہ عمل‘ وضع کرنے پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔

آپس میں لڑ پڑے

چوہدری شجاعت حسین نے شدید بیماری کی حالت میں سالک حسین چوہدری اور طارق بشیر چیمہ کے ہمراہ مولانا فضل الرحمان کے پاس جا کر ان سے ملاقات کی اور اپوزیشن کا ساتھ دینے کا وعدہ کیا۔

یوکرائن: درجنوں بچے ہلاک، 22 لاکھ پناہ گزین

’ڈیموکریسی ناؤ‘ کے مطابق ڈاکٹر اولیگزنڈر دکھنووسکی نے یہ بتایا کہ انہوں نے گزشتہ روز 4 ایسے بچوں کا آپریشن کیا جنہیں گولیاں لگی تھیں۔ ایک چھوٹی بچی فوت ہو گئی اور ایک ایسا بچہ بھی زیر علاج ہے جو عمارت پر میزائل لگنے کی وجہ سے ملبے تلے تب گیا تھا۔