Day: مارچ 21، 2022


کشمیر فائلز: انسانیت، تاریخ اور فن پر ہندتوا کی یلغار!

سرکاری سطح پر ایسی فلمیں بنا کر انکی سرکاری سطح پر تشہیراورترویج کی جا رہی ہے، جن میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کو بیرونی ایجنٹ، حملہ آور، غیر مقامی قرار دیکر ہندو سماج کیلئے خطرہ بنا کر پیش کیا جاتا ہے۔ اقلیتوں کے خلاف ہونے والے فسادات اور قتل عام کو خاموش اور کئی جگہوں پر سرعام سرکاری سرپرستی فراہم کی جاتی ہے۔ اس سب کا مقصد قطعی طورپر ہندو مذہب کے ماننے والوں کو بہتر زندگی دینا نہیں ہے، بلکہ محنت کش طبقے کو تقسیم اورباہم دست و گریباں کر کے انکی توجہ حقیقی مسائل سے ہٹائی جا رہی ہے۔