’نئی حکومت آے کے بعد ہی اس کا پتہ چلے گا کہ وہ کس طرح آگے بڑھتی ہے۔ اگر حکومت جبری گمشدگیوں، ملٹرائزیشن اور سول پاور کے حوالے سے ایکشن لیتی ہے تو پھر سمجھیں گے کہ یہ ایک جمہوری عمل تھا، اگر ایسا نہ ہوا تو پھر واضح ہو جائے گا کہ یہ صرف چہروں کی تبدیلی ہی ہو گی، اسے حقیقی سیاسی عمل قرار نہیں دے سکتے۔‘
