دنیا بھر میں بائیں بازو کو کھل کر روسی جارحیت کے خلاف عوامی مظاہرے منظم کرنے چاہئیں۔ یوکرین کے ساتھ ہر طرح کی یکجہتی کرنی چاہئے۔ یوکرین پر بیرونی قرضے معاف کرنے کا مطالبہ کرنا چاہئے۔ مطالبہ کرنا چاہئے کہ یوکرین کو ہر طرح کا اسلحہ فراہم کیا جائے۔ ایسے انٹرنیشنل برگیڈ تشکیل دینے چاہئیں جو یوکرین میں مزاحمت کا ہاتھ بٹا سکیں۔
کیونکہ: شکست روسی سامراج کی ہو یا امریکی سامراج کی، سامراج کی شکست دنیا بھر کے محکوموں کی فتح ہے۔