Month: 2022 مئی


پٹرولیم قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا طوفان آئیگا، حقوق چھین کر لینا ہونگے

’پارٹیاں اور چہرے بدلنے سے حالات نہیں بدلتے، عالمی مالیاتی اداروں کی غلامی سے نجات حاصل کرنے کیلئے سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف جدوجہد ناگزیر ہے اور یہ فریضہ صرف محنت کش ہی ادا کر سکتے ہیں۔‘

لانگ مارچ ناکام مگر حکومت کی ناکامیاں جاری

اس قدر شدید بحران 1971ء کے بعد پہلی دفعہ درپیش ہے جو پچھلی سات دہائیوں کی عوام دشمن پالیسیوں کا مجموعہ ہے۔ بحران جس قدر شدید ہے، بحران کا حل بھی اتنے ہی ریڈیکل متبادل کا تقاضہ کرتا ہے۔ یہ متبادل ایک سوشلسٹ پلیٹ فارم کی شکل میں ہی سامنے آ سکتا ہے۔ یہ متبادل اس وقت عوامی شعور کا حصہ نہیں مگر بن ضرور سکتا ہے۔ سوشلسٹ قوتوں کو اس وقت سرگرمی دکھانا ہو گی۔ کوئی نیاتنظیمی ڈھانچہ تشکیل دینا ہو گا جو ملکی سطح پر موجود ہو۔ امکانات موجود ہیں۔ امکانات کو حقیقت کی شکل دینا ہی اس وقت بائیں بازو کا بھی اصل امتحان ہے۔

پاکستان میں صحافیوں کے خلاف مقدمات ختم کئے جائیں: سی پی جے

تاریخی نقطہ نظرسے کم وبیش ہر دور میں ہماری صحافت پابندیوں میں جکڑی رہی ہے۔ فرق صرف اتنا ہے کہ اقتدار سے باہررہنے والی ہر سیاسی جماعت آزادی صحافت کے ترانے گاتی ہے اور اقتدار میں آنے کے بعد اس کی یادداشت سے یہ ترانے حرف غلط کی طرح مٹ جاتے ہیں!

لانگ مارچ بارے جدوجہد کا پیش منظر درست ثابت ہوا

’جدوجہد‘ کے پاس نہ تو اقتدار کے حلقوں تک رسائی ہوتی ہے، نہ ہی وہ اثر و رسوخ اور وسائل دستیاب ہیں جو مین اسٹریم سرمایہ دار میڈیا یا اسٹیبلشمنٹ نواز ’صحافیوں‘ کے پاس دستیاب ہیں۔ ہمارے تجزیوں کی بنیاد سوشلسٹ طریقہ کار ہے۔

روسی ہونے پر شرمندہ ہوں: سفیر نے استعفیٰ دے دیا

”جن لوگوں نے اس جنگ کا تصور کیا ہے وہ چاہتے ہیں کہ ہمیشہ اقتدار میں رہیں، شاندار محلات میں رہیں اور یاٹوں پر سفر کریں، لامحدود اور مکمل استثنیٰ سے لطف اندوز ہوں۔ اس مقصد کو حاصل کرنے کیلئے انہیں جتنی جانیں قربان کرنی پڑیں قربان کرنے کو تیار ہیں۔“

جموں کشمیر: مرد تو ہجرت کر جاتے ہیں، تعلیم یافتہ خواتین کہاں جائیں؟

جموں کشمیر کے نوجوانوں اور محنت کشوں کو سامراجی قبضے سے نجات کی جدوجہد کو طبقاتی بنیادوں پر استوار کرتے ہوئے اس نظام کے خاتمے کی علاقائی اور عالمی جدوجہد کے ساتھ جوڑنا ہو گا۔ اب نسل انسانی کیلئے سوشلزم ہی راہ نجات ہے۔