Month: 2023 مارچ


مہنگائی کا نیا ملکی ریکارڈ: فروری میں شرح 31.6 فیصد تک بڑھ گئی

نقل و حمل یا ٹرانسپورٹ کی قیمتوں میں 50.45 فیصد، مشروبات اور تمباکو 49.2 فیصد، تفریح و ثقافت 48.05 فیصد، غذائی اشیا میں 47.59 فیصد، ریستوران اور ہوٹل کی قیمتوں میں 34.54 فیصد، فرنیچر اور گھریلو سامان کی قیمتوں میں 34.04 فیصد، متفرق اشیا اور خدمات کی قیمتوں میں 33.29 فیصد، صحت 18.78، کپڑے اور جوتے 16.98 فیصد، ہاؤسنگ اور یوٹیلٹیز 13.58 فیصد، تعلیم 10.79 فیصد، مواصلات 3.69 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

آئی ایم ایف نے شرائط تبدیل کر دیں، حکومت بدسلوکی سے پریشان

آئی ایم ایف کے نامکمل قرض پروگرام کے ایجنڈے میں شامل چار آئٹمز میں مرکزی بینک کی شرح سود اضافہ، ڈالر کی افغانستان سمگلنگ روکنے، دوست ملکوں کی جانب سے قرض کی فراہمی کی تحریری یقین دہانیاں اور بجلی صارفین کیلئے 4 روپے فی یونٹ فنانسنگ لاگت سرچارج کئی سالوں تک عائد کرنے کی شرائط شامل ہیں۔ آئی ایم ایف کو مانیٹری پالیسی پر بھی اعتراضات ہیں۔

ٹی ٹی پی خیبرپختونخواہ پر قبضہ کر کے ’شریعت‘ نافذ کرنا چاہتی ہے، امریکہ

امریکی محکمہ خارجہ کی ایک رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا مقصد حکومت پاکستان کو صوبہ خیبرپختونخوا سے باہر دھکیلنا اور فوج و ریاست کے خلاف دہشت گردی کی مہم چلا کر شریعت نافذ کرنا ہے۔

فاکس نیوز ٹرمپ کے جھوٹے دعوؤں کی حمایت کرتا رہا، مالک کا اعتراف

امریکہ کے بڑے نیوز نیٹ ورک فاکس نیوز کے مالک روپرٹ مرڈوک نے اعتراف کیا ہے کہ ان کے نیوز نیٹ ورک پر بہت سے میزبانوں نے 2020ء کے انتخابات کے بارے میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جھوٹے دعوؤں کی حمایت اور توثیق کی۔

پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ 3 دہائیوں میں سب سے کم کر دی گئی

عالمی ریٹنگ ایجنسی ’موڈیز‘ نے منگل کے روز پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ کو مزید دو درجے کم کر کے ’Caa3‘ کر دیا ہے، جو تین دہائیوں میں سب سے کم ہے۔ بین الاقوامی قرضوں کے مذاکرات کے درمیان موڈیزکی طرف سے کہا گیا کہ ملک کی تیزی سے کمزور ہوتی ہوئی لیکویڈیٹی نمایاں طور پر طے شدہ خطرات کو بڑھاتی ہے۔

امریکہ: چائلڈ لیبر پر مجبور تارکین وطن بچوں کیلئے جہنم زار

رپورٹ کے مطابق ایک فیکٹری 15 سالہ کیرولینا یوک سمیت نابالغ مزدوروں سے بھری ہوئی تھی، جو سرحدپار کر کے گئے ہوئے تھے اور خطرناک مشینری پر کام کرنے پر مجبور تھے۔ قریبی پلانٹس پر بھی بچے خوراک سے متعلق برانڈز کے پیکنگ بیگز بنانے کیلئے دیو ہیکل اوون لگا رہے تھے۔ یہ سب کام ایک بڑی اجارہ داری ہیرتھ سائیڈ فوڈ سلوشنز کیلئے کیا جا رہا تھا۔

محنت کش خواتین کو چھٹی نہیں: کراچی میں عورت مارچ 12 مارچ کو ہو گا

عورت مارچ کے منتظمین کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ رواں سال 8 مارچ کو بدھ ہے، اس لئے عورت مارچ کراچی نے مزدور طبقے کی خواتین کو ایڈجسٹ کرنے کیلئے مارچ کو ری شیڈول کرنے اور 12 مارچ بروز اتوار منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تاکہ محنت کش خواتین اپنی اجرت اور ملازمت کھونے کے خوف کے بغیر مارچ میں شرکت کر سکیں۔