Month: 2023 مارچ


افغانستان: 25 لاکھ لڑکیاں سکول سے باہر، 20 لاکھ بچے غذائی قلت کا شکار

اگست 2021ء میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد جماعت ششم سے اوپر کی لڑکیوں کو سکول جانے سے روک دیا گیا تھا۔ مجموعی طور پر 80 سے زائد حکم ناموں میں سے اکثریت خواتین کی سماج میں نمائندگی کو کم کرنے اور ان پر جبر میں اضافے سے متعلق تھے۔ یوں افغانستان کی 25 لاکھ لڑکیاں، یعنی سکول جانے کی عمر کی بچیوں اور نوجوان لڑکیوں کی کل تعداد کا 80 فیصد سکولوں سے باہر ہیں۔

نیشنل پریس کلب واشنگٹن میں گجرات کے قتل عام پر نریندر مودی کی مذمت!

پروگرام میں برطانوی مسلمان عمران داؤد نے، جن کے خاندان کے کئی افراد اس سانحے میں قتل ہوئے، کہا کہ بلوائیوں نے مسلمانوں کے قتل عام میں وہی حربے استعمال کئے جو نازیوں نے یہودیوں کی نسل کشی کے لئے استعمال کئے تھے۔

امریکہ میں بائیں بازو کے مظاہرین گرفتار!

امریکہ میں بائیں بازو کے تقریباً ایک درجن سیاسی کارکنوں کو گرفتارکر لیا گیا ہے جو اٹلانٹا کے قریب پولیس کے ایک زیر تعمیر تربیتی مرکزپرسرکاری پالیسیوں کے خلاف مظاہرے کر رہے تھے۔ پولیس نے ان مظاہرین کودہشت گردی کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

مختلف شہروں میں عورت مارچ، اسلام آباد پولیس کا خواتین پر لاٹھی چارج

واقعہ کے خلاف خواتین سمیت ملک بھر میں سماجی و سیاسی شخصیات کی جانب سے شدید رد عمل کے بعد خواتین پر لاٹھی چارج میں ملوث پولیس اہلکاران کو معطل کر کے واقعے کی انکوائری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ سمیت دیگر ذمہ داران نے خواتین پر تشدد کی مذمت بھی کی ہے اور اسلام آباد پولیس کی جانب سے معافی بھی مانگی گئی ہے۔

اندرونی قرضوں میں 25 فیصد، بیرونی قرضوں میں 38 فیصد اضافہ

گزشتہ 12 ماہ کے دوران پاکستان کے اندرونی قرضوں میں 25 فیصد، جبکہ بیرونی قرضوں میں 38 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق مرکزی حکومت کا قرض جنوری میں 4 ہزار ارب روپے کے اضافے کے بعد 55 ہزار ارب روپے کے قریب پہنچ گیا ہے۔ یہ ایک ماہ کے اندر قرض میں 7.7 فیصد اضافہ ہے۔

فلسطینی حکومت کے خلاف مظاہرے پر پولیس کی شیلنگ

فلسطینی سکیورٹی فورسز نے بدھ کے روز مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک مبینہ عسکریت پسند کی آخری رسومات میں شریک ہزاروں افراد پر آنسو گیس کی شیلنگ کی۔ یہ ایک غیر معمولی واقعہ تھا، جس نے فلسطینی حکومت کے خلاف عوامی عدم اطمینان کو اجاگر کیا۔

جموں کشمیر: این ایس ایف کے زیر اہتمام خواتین کے عالمی دن کے موقع پر تقاریب

محنت کش خواتین کے عالمی دن کے موقع پر جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام 8 مارچ کو مختلف مقامات پر ”سیاست میں خواتین کا کردار“ کے عنوان سے سیمینارز و دیگر سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔ دار الحکومت مظفرآباد، مرکزی سیکرٹری ایٹ راولاکوٹ، باغ، عباسپور اور داتوٹ میں منعقدہ سیمینارز سے این ایس ایف کے رہنماؤں نے خطاب کیا۔ اس کے علاوہ پلندری میں علامتی احتجاج سمیت اسلام آباد میں عورت مارچ میں این ایس ایف راولپنڈی برانچ نے بھرپور شرکت کی۔

تین نسلوں کا سانجھا دکھ عشرت آفرین کے شعری آئینے میں!

عشرت آفرین اور ان جیسی دوسری شاعرات نے عورت کے دکھوں کو علمی اور دانشورانہ بحث کا حصہ بنا کرسماج میں نسائی حقو ق کا شعور بیدار کرنے میں اپنا کردار بخوبی نبھا یاہے۔ یہی شعور آنے والے دنوں میں صنفی مساوات کے حصول کی منزل بھی بن سکتا ہے کہ وہ مستقبل سے ناامید نہیں