”آپ امریکی چاہتے ہیں کہ ہم فرنٹ لائن اسٹیٹ کا کردار ادا کریں۔ آپ کی مدد کرنے کی وجہ سے ہمیں یہ حق حاصل ہے کہ ہم افغانستان میں اپنی پسند کی حکومت بنائیں۔ ہم نے فرنٹ لائن اسٹیٹ کے طور پر خطرہ مول لیا ہے، اور ہم اس کی اجازت نہیں دے سکتے کہ یہ (افغانستان)بھارتی اور روسی اثرورسوخ کا حامل اور ہماری زمین پر دعوے کرنے والا ہو، جیسا پہلے تھا۔ یہ ایک حقیقی اسلامی ریاست، ایک حقیقی اسلامی کنفیڈریشن ہوگی۔ پاکستان اور افغانستان کے بیچ پاسپورٹ نہیں ہوگا۔ یہ پان اسلامک (اسلامی ریاستوں کا اتحاد)احیاء کا حصہ ہوگا۔ آپ دیکھیں گے کہ یہ ایک دن سوویت یونین میں مسلمانوں پر فتح حاصل کرے گا۔“