خبریں/تبصرے

فیس بک نفرت پھیلا کر منافع بناتا ہے: اہلکار احتجاجا ًمستعفی

لاہور (جدوجہد رپورٹ) فیس بک کے لئے کام کرنے والے انجینئر اشوک چندوانی نے یہ کہتے ہوئے استعفیٰ دے دیا ہے کہ ایک ایسی تنظیم کے لئے کام کرنا ان کی برداشت سے باہر ہو چکا ہے جو امریکہ اور دنیا بھر میں نفرت پھیلا کر منافع کما رہی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ فیس بک ”تاریخ کی غلط جانب کھڑی ہے“۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ فیس بک برما کے قتل عام میں معاون تھی جبکہ وسکانسن میں ’بلیک لائیوز میٹر‘ کے جلوس پر حملے کے لئے ایک فار رائٹ ملیشیا نے فیس بک کے ذریعے حملہ آوروں کو ریکروٹ کیا، اس ملیشیا کے ایک حامی نے جلوس پر گولی چلائی جس سے دو افراد ہلاک ہو گئے۔

اشوک چندوانی کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے فیس بک کے مالک مارک زکربرگ نے کہا: ”میں ایسا نہیں سمجھتا کہ فیس بک جیسا پلیٹ فارم رائٹ ونگ لوگوں کی آماجگاہ ہے۔ جیسا کہ آپ اور سب لوگ جانتے ہیں کہ ہر کوئی اپنی بات یہاں کر سکتا ہے اور لوگ اس میڈیا کا انتخاب کر سکتے ہیں جس پر انہیں اعتماد ہو، جو ان کی رائے اور زندگی کے تجربات کی عکاسی کرتا ہو“۔

Roznama Jeddojehad
+ posts