خبریں/تبصرے

پورے میکسیکو میں ہم جنس شادیاں قانونی

لاہور (جدوجہد رپورٹ) میکسیکو کی شمال مشرقی سرحدی ریاست تمولیپاس کی کانگریس کی جانب سے ہم جنس شادی کو تسلیم کرنے کے حق میں ووٹ دینے کے ساتھ ہی ملک بھر میں ہم جنس شادیوں کو قانونی قرار دے دیا گیا ہے۔

بدھ کے روز میکسیکو کی آخری ریاست تمولیپاس نے سول کوڈ میں میں ترمیم کی۔ حال ہی میں میکسیکو، سونورا اور سینالوا کی ریاستوں نے ہم جنس شادیوں کو قانونی طور پر تسلیم کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔

’الجزیرہ‘ کے مطابق ایل جی بی ٹی کیو کارکن اینریک ٹورے مولینا نے اسے تاریخی دن قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج ہم اور ہمارے خاندان زیادہ نظر آتے ہیں، زیادہ مساوی ہیں اور ہم ایک ایسا ملک ہیں جہاں زیادہ انصاف ہے۔

2015ء میں سپریم کورٹنے ہم جنس شادیوں کو روکنے والے ریاستی قوانین کو غیر آئینی قرار دیا، لیکن کچھ ریاستوں کو اس حکم کے مطابق قوانین کو اپنانے میں کئی سال لگے۔

پیراگوئے، بولیویا، پیرو، وینزویلا، زیادہ تر وسطی امریکہ اور کریبین کے کچھ حصوں میں ہم جنس شادی ابھی بھی غیر قانونی ہے یا اسے تسلیم نہیں کیا گیا ہے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts