خبریں/تبصرے

اعلان تعطیلات: عید الاضحی کے بعد اگلا شمارہ 24 جون کو شائع ہو گا

لاہور(ادارتی بورڈ)عید الاضحی کی تعطیلات کے سلسلے میں ’روزنامہ جدوجہد‘ 23 جون تک آن لائن پوسٹ نہیں کیا جائے گا۔ عید کی چھٹیوں کے بعد،اگلا شمارہ 24 جون (بروزپیر)شائع ہو گا۔

ادارتی بورڈ تمام قارئین کو عید مبارک پیش کرنے کے علاوہ ’روز نامہ جدوجہد‘ کی مسلسل حوصلہ افزائی اور مدد کے لئے بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہے۔

یہ عید ایک ایسے موقع پر منائی جا رہی ہے کہ جب غزہ میں قتل عام جاری ہے جبکہ پاکستان کے محنت کش اور سفید پوش طبقے پر سر مایہ دار حکومت کی جانب سے،تازہ بجٹ میں،ناقابل برداشت نئے ٹیکس لاگو کر دئیے گئے ہیں۔سچ تو یہ ہے کہ پاکستان کی اکثریت کے لئے عید جیسا کوئی تہوار منانا ممکن ہی نہیں رہ گیا۔

جب تک دنیا بھر سے جنگوں، نا انصافیوں اور نا برابری کا خاتمہ نہیں ہوتا، محنت کش کوئی حقیقی خوشی نہیں منا سکتے۔ ’روزنامہ جدوجہد‘ ایک ایسے مستقبل کے لئے جدوجہد کا نام ہے جس میں دنیا بھر کے انسان،سر مائے کی آمریت سے نجات پا کر،حقیقی خوشیوں سے بھر پور زندگی گزار سکیں گے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts