لاہور (جدوجہد رپورٹ) امریکہ کی جانب سے یوکرین میں جنگ کی فنڈنگ جاری رکھنے یا نہ رکھنے پر بحث کی وجہ سے ریپبلکن پارٹی کے اندر گہری تقسیم نظر آ رہی ہے۔
’ڈیموکریسی ناؤ‘ کے مطابق دی نیشنل کے قومی امور کے نامہ نگار جان نکولس کا کہنا ہے کہ پہلے ریپبلکن صدارتی پرائمری مباحثے میں خارجہ پالیسی کے بارے میں پارٹی کے اندر گہری تقسیم سامنے آئی ہے۔
انکا کہنا ہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قوم پرستانہ نعرے ’سب سے پہلے امریکہ‘ کو اب وویک رامسوامی اور ون ڈی سینٹیس نے مزید آگے بڑھانا شروع کر دیا ہے، وہ یوکرین کیلئے امریکی فنڈنگ پر تنقید کرتے ہیں۔
دوسری جانب نکی ہیلی جیسے اسٹیبلشمنٹ کے مزید امیدواروں نے روس کے خلاف ملکی دفاع کے نام پر یوکرین کی حمایت جاری رکھنے پر اصرار کیا ہے۔