لاہور(جدوجہد رپورٹ) پاکستانی زیر انتظام جموں کشمیر کا سیاحتی انفراسٹرکچر اور زمین عسکری کمپنی گرین ٹورازم کو لیزپر دینے کی خبر سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر شیئر کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ فیس بک نے مذکورہ خبر کا لنک تمام اکاؤنٹس سے کمیونٹی اسٹینڈرڈز کے مغائر قرار دے کر ہٹا دیا ہے۔
یاد رہے کہ سپیشل انوسٹمنٹ فیسی لیٹیشن کونسل(ایس آئی ایف سی) کے زیر سایہ قائم ہونے والی عسکری کمپنی گرین ٹورازم کو پاکستان کے چاروں صوبوں اور زیر انتظام علاقوں کا سیاحتی انفراسٹرکچر اور زمینیں الاٹ کی جا رہی ہیں۔
گلگت بلتستان میں 536کنال اراضی مذکورہ کمپنی کو لیزپر حوالے کرنے کا معاہدہ کر دیا گیا ہے۔گلگت بلتستان میں اس فیصلے کے خلاف احتجاجی تحریک کا بھی آغاز ہو رہا ہے۔
پاکستانی زیر انتظام جموں کشمیر میں بھی 800کنال سے زائد اراضی کے علاوہ ریزارٹس،گیسٹ ہاؤس اور دیگر سیاحتی انفراسٹرکچر گرین ٹورازم کو لیزپر دینے کیلئے مقامی حکومت پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔
مزید تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔