لاہور (جدوجہد رپورٹ) نائجیریا میں کرونا وائرس سے ابھی تک 13 شہری ہلاک ہوئے ہیں مگر سماجی دوری کے لئے لاگو کئے گئے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر سکیورٹی ادارے 18 افراد کو ہلاک کر چکے ہیں۔
اس بات کا انکشاف نائجیریا کے نیشنل کمیشن برائے انسانی حقوق نے کیا ہے۔ نیشنل کمیشن برائے انسانی حقوق کے مطابق اس ضمن میں ملک کی 36 میں سے 24 ریاستوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی شکایات کمیشن کو موصول ہوئی ہیں۔
نائجیریا بر اعظم افریقہ کا آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑا ملک ہے۔ ملک کے ایک حصے میں بوکو حرام سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی وجہ سے ملک سالہا سال سے پر تشدد حالات کا شکار ہے۔