مزدوروں اور عینی شاہدین کے مطابق فایئر برگیڈ کا عملہ آگ لگنے کے دو گھنٹے بعد پہنچا۔
Month: 2021 اگست
چمن کے راستے 18 ہزار افغان روزانہ آنے لگے
طالبان کے قبضے سے قبل افغان شہریوں کے پاکستان میں داخل ہونے کا تناسب روزانہ 4 ہزار کے لگ بھگ تھا لیکن طالبان کے قبضے کے بعد یہ تعداد 18 ہزار فی یوم سے تجاوز کر چکی ہے۔
امریکہ نے دھوکہ دیا: افغان جنرل
انہوں نے بدعنوانی کے عنصر کو حکومت اور فوج کو بوسیدہ کرنے کا اہم موجب قرار دیا اور لکھا کہ بہت سے رہنما بشمول فوج بدعنوانی کا شکار تھے، جعلی اور فرضی تقرریاں فوج تک میں کی گئیں، خوراک اور ایندھن کی فراہمی میں رکاوٹوں اور کرپشن نے فوجیوں کے حوصلے تباہ کئے۔
در جاناں
ہر لحظہ غنیمت ہے اگر ہاتھ میں ہے جام
کابل ایئرپورٹ پر خود کش حملے، 60 ہلاک 140 زخمی
امریکی حکام نے دھماکوں میں عالمی دہشت گرد گروہ داعش کے ملوث ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
ہمیں معلوم نہیں خواتین سے کیسے پیش آتے ہیں اس لئے کام پر مت آئیں: طالبان
دریں اثنا بول چینل نے خبر دی ہے کہ طالبان نے ملک بھر میں موسیقی پر بھی پابندی لگا دی ہے۔
پاکستانی میڈیا خوش آمدید مگر افغان صحافی پر تشدد
ہیومن رائٹس واچ اور دیگر صحافتی تنظیموں نے طلوع نیوز کے صحافی اور کیمرہ پرسن پر تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا کی آزادی افغانستان میں گزشتہ 20 سالوں کی کامیابی ہے، جسے چھینا نہیں جانا چاہیے۔
چراغ بجھتے ہی رہتے ہیں پر…
انکی شخصیت کا ایک اہم پہلو ان کی بہادری تھی۔ ایک بار لاہور مال روڈ پر جلوس پر پولیس نے لاٹھی چارج کر دیا۔ وہ خواتین کے سامنے ڈھال بن گئے۔ اسی طرح ایک بار بیڈن روڈ پر جس عمارت میں جدوجہد کا دفتر تھا اس پر قبضہ گروپ والے بندوقوں کی مدد سے قبضہ کرنے آ گئے۔ اس عمارت کے مالک حاجی صاحب کا کوئی لین دین کا جھگڑا تھا۔ اس کا خواہ مخواہ خمیازہ ہمیں بھی بھگتنا پڑا۔ قبضے کے دوران کلاشنکوف بردار بدمعاشوں سے شعیب بھٹی الجھ پڑے۔ وہ عمارت خالی کرنے پر تیار نہ تھے۔
افغانستان چھوڑنے والوں میں 60 فیصد بچے
یو این ایچ سی آر کے دفتر سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق مئی سے اب تک 4 لاکھ سے زیادہ افغانوں کی بطور پناہ گزین رجسٹریشن کی گئی ہے۔
ہالینڈ میں افغان پناہ گزینوں کی آمد کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
ہالینڈ نے 800 پناہ گزینوں کو رکھنے کے انتظامات کیے ہیں اور پناہ گزینوں کی پہلی کھیپ منگل کی شام نیدرلینڈ پہنچ چکی ہے۔ اوریہ آرمی کیمپ ہالینڈ میں افغان پناہ گزینوں کے لیے قائم کی گئی چار پناہ گاہوں میں سے ایک ہے۔