صرف لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی میں ملک ریاض کی نجی ہاؤسنگ سکیم بحریہ ٹاؤن میں مفاد عامہ کے لئے گورنمنٹ کے نام منتقل شدہ جگہ پر متعدد عمارات قائم ہیں، جن کا تمام تر کمرشل فائدہ سرکاری اہلکاروں کی ملی بھگت سے کروڑوں روپے ماہانہ کمایا جا رہا ہے۔ یہی عالم ان تمام سوسائٹیوں کا ہے، جن کے مالکان بے پناہ سیاسی، سماجی اور معاشی اثر و رسوخ کے حامل ہیں۔
Month: 2022 جون
ہمیں عوام نواز بجٹ کی ضرورت ہے، اشرافیہ کیلئے مراعات ختم کریں: ڈاکٹر قیصر بنگالی
کارپوریٹ سیکٹر کے لیے جاری کی گئی 800 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ/سبسڈی کو فی الفور ختم کیا جائے۔ آئین کے آرٹیکل 235 (1) کے تحت معاشی ایمرجنسی نافذ کریں اور صوبوں سے کہیں کہ زمین، جائیداد اور زرعی آمدنی پر زیادہ ٹیکس کے ذریعے کم از کم 100 ارب روپے جمع کیا جائے۔
1600 سی سی یا اس سے زیادہ کی گاڑیوں پر 500,000 روپے کا خصوصی ایمرجنسی ٹیکس عائد کیا جائے اس سے کم از کم 20 ارب روپے مل سکتے ہیں۔ 800 مربع گز یا اس سے زیادہ کی رہائشی جائیدادوں پر بجلی کے ٹیرف کو دوگنا کر دیا جائے۔
1.3 ٹریلین روپے سے زائد کے کل دفاعی بجٹ میں سے غیر جنگی دفاعی اخراجات میں 100 ارب روپے کی کمی کی جائے۔
وفاقی حکومت کا سائز کم کیا جائے اور ان تمام وزارتی ڈویژنز کو ختم/کم کیا جائے، جو صوبائی حکومتوں کو منتقل کیے جا چکے ہیں، اس سے 30 ارب روپے اضافی مل سکتے ہیں۔
تمام زمینوں کی الاٹمنٹ پر پابندی لگائیں اور سرکاری زمین کو صرف عوامی نیلامی کے ذریعے فروخت کرنے کو لازمی قرار دیا جائے۔
امیروں پر مزید ٹیکس لگایا جائے اور اس سارے بحران کی ادائیگی ان سے کروائی جائے۔
تعزیت پر تنازعہ
’مجھے ایسے بہت سے پیغامات موصول ہو رہے ہیں اور میں سب کو بتانا چاہتی ہوں کہ میں مسلمان نہیں ہوں، میں عیسائی ہوں اورعیسائی فیملی سے تعلق رکھتی ہوں اور مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والوں کے لیے دُعا کر سکتی ہوں۔‘
طالبان نے خواتین کے 10 ریستوران بند کر دیئے
درجنوں افغان کاروباری خواتین نے گزشتہ چند سالوں میں ملک بھر میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنا شروع کی تھی اور اب یہ سلسلہ رک گیا ہے۔