Month: 2022 جون


مقامی و بین الاقوامی دباؤ: ارجنٹینا نے اسرائیل کے ساتھ فٹ بال میچ منسوخ کر دیا

’اپنے ذہن میں 14 نمبر کو رکھیں، جو ہمارے ساتھی محمد غنم کا ٹیم نمبر تھا۔ وہ اب ہم میں نہیں رہے ہیں، لیکن آپ اسرائیل کو ہمارے نوجوان فلسطینی کھلاڑیوں کو قتل کرنے سے روکنے میں مدد کر سکتے ہیں۔ انہیں اپنے گھر کے قریب اسرائیلی فوجیوں نے پیٹھ پر گولی ماری تھی۔ اسرائیل کی بدنام زمانہ کے قریب ہی یہ اقدام کیا گیا جو ہماری زمین کو تقسیم کرتی ہے، کھیتوں کو چوری کرتی، پانی کے وسائل لیتی اور فلسطینی شہریوں کو ایک دوسرے سے الگ کرتی ہے۔‘

افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد بھارتی حکام کا پہلا دورہ، طالبان سے ملاقات

تاہم طالبان وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق ابھی تک بھارت کی جانب سے سفارت خانہ دوبارہ کھولنے سے متعلق کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ تاہم انہوں نے یہ واضح کیا کہ مقامی عملے بھارتی سفارتخانے کے احاطے کی مناسب دیکھ بھال کو یقینی بنا رہا ہے۔

حکومت نہیں ریاست بحران کا شکار ہے

معاشی و سیاسی بحران کئی قسم کے سماجی بحرانوں کی شکل میں سامنے آ رہا ہے۔ بیگانگی بڑھ رہی ہے۔ تشدد اور جرائم میں اضافہ ہے۔ عدم برداشت ایک معمول ہے۔ سائنسی سوچوں کی جگہ توہمات، سازشی تھیوریاں، جادو ٹونے اور تعویز دھاگے کا استعمال اور بڑھ گیا ہے۔ میڈیا اور سوشل میڈیا کی پولیٹیکل اکانومی ایسی ہے کہ اس نے ان سماجی بحرانوں کو مزید گہرا کیا ہے۔ عوام کی اکثریت ایک ہیجان میں مبتلا ہے۔ محنت کش تو کیا، مڈل کلاس اور خوشحال لوگ بھی کسی امید کی بات نہیں کرتے۔ ہر کوئی مایوسی کی بات کر رہا ہے۔

بی جے پی نے بھگت سنگھ، ٹیپو سلطان کو نصاب سے نکال دیا

بھارتی ریاست کرناٹک میں حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی نے بھگت سنگھ، ٹیپو سلطان سمیت 10 انقلابی اور آزادی پسند جنگجوؤں کی تاریخ کو نصاب تعلیم سے نکال دیا ہے۔ علما اور ماہرین تعلیم نے اس اقدام کو ریاست میں تعلیم کی ’زعفرانائزیشن‘ قرار دیتے ہوئے حکومتی کمیٹیوں اور اداروں سے احتجاجاً استعفیٰ دے دیا ہے۔

کیا کولمبیا لیفٹ ٹرن لے رہا ہے؟

تاہم پیٹرو ایک سابق گوریلا ممبر ہیں، جنہوں نے ٹیکس اصلاحات اور پنشن سیونگز کی دوبارہ تقسیم سمیت تاریخی پالیسیوں کے ساتھ کولمبیا میں بگڑتی ہوئی عدم مساوات کے خلاف لڑنے کا عزم کیا ہے۔