گزشتہ ہفتے ایف آئی اے نے اسد علی طور سے تقریباً8گھنٹے تک پوچھ گچھ کی تھی۔ اٹارنی جنرل فار پاکستان کی جانب سے گزشتہ ماہ عدالت عظمیٰ کو اس بات کی یقین دہانی کروائی گئی تھی کہ ایف آئی اے صحافیوں کو بھیجے گئے نوٹسز پر عام انتخابات سے قبل کارروائی نہیں کرے گی، تاہم اس یقین دہانی کے باوجود پوچھ گچھ کی گئی۔ عدالت عظمیٰ نے کیس کی سماعت مارچ کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر رکھی ہے۔
Day: فروری 28، 2024
روس: یوکرین پر حملے کی مذمت کرنے پر سماجی کارکن کو ڈھائی سال قید کی سزا
سزا سنائے جانے کے بعد اورلوف کمرہ عدالت سے باہر نکلے اور ٹربیونل کی راہداریوں پر 200کے قریب ان کے حامیوں نے تالیاں بجا کر انکا استقبال کیا۔ ماسکو سے تعلق رکھنے والی 22سالہ آرکائیوسٹ صوفیہ نے کہا کہ یہ مقدمہ غیر منصفانہ اور ظالمانہ تھا۔ تاہم ہمیں کام اور سوچ کو جاری رکھنا ہے، جیسا کہ ہم نے پہلے کیا تھا۔
’ہم جہالت ختم نہیں کر سکتے، بہتر ہے آپ اس لاعلمی پر معافی مانگ لیں‘
اس ریاست نے ایک بار پھر یہ واضح کیا ہے کہ لوگوں کے جان، مال اور عزت کے تحفظ کی ذمہ داری کا بوجھ اٹھانے کا حوصلہ اس ریاست کے ناتواں کندھوں میں نہیں ہے۔ لہٰذا جہاں لوگ کچھ بھی لکھنے اور بولنے سے قبل یہ سوچنے پر مجبور ہوتے ہیں کہ کہیں ان کی بات ریاست کے مقدس اداروں کی طبیعت پر گراں نہ گزر جائے، وہیں انہیں یہ بھی خود ہی سوچنا ہوگا کہ ان کی کہی یا لکھی گئی بات کسی ہجوم کی طبیعت پر بھی گراں نہ گزر جائے۔