Day: فروری 7، 2024


عام انتخابات سے دو روز قبل نگران حکومت کے نجکاری سے متعلق اہم فیصلے

پاکستان کی نگران وفاقی کابینہ نے عام انتخابات سے دو روز قبل پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز(پی آئی اے) کی تنظیم نو کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت پی آئی اے کو 2کمپنیوں میں تقسیم کر دیا جائے گا۔ یہ عمل پی آئی اے کی نجکاری کیلئے اہم اور فیصلہ کن ہو گا۔ اس کے علاوہ کابینہ نے فرسٹ ویمن بینک لمیٹڈ کی نجکاری کی بھی منظوری دی ہے۔

5فروری: کیا کھویا، کیا پایا؟

امسال 5فروری کا دن پاکستانی زیر انتظام جموں کشمیر کی تاریخ میں اپنی منفرد حیثیت اختیار کر گیا ہے۔ گزشتہ35سال سے یہ دن ’یوم یکجہتی کشمیر‘ کے نام سے منایا جاتا رہا ہے۔ عام ادوار میں انسانی سوچ اور فکر پر جمود طاری ہوتا ہے اور گزشتہ ساڑھے تین عشرے اسی دور کی غمازی کرتے ہیں۔ اس لئے حکمرانوں کی طرف سے ’یوم یکجہتی‘ بلا روک ٹوک منایا جاتا رہا ہے۔ تاہم رواں سال اس دن سے قبل ہی خطہ جموں کشمیر کے اس حصے کے باسیوں نے حکمرانوں کی نفسیات اور طرز فکر کا طلسم توڑ دیا تھا۔ عوامی شعور جب بیداری کی انگڑائی لیتا ہے تو وہ نہ صرف سوچ و فکر کے نئے زاویے تخلیق کرتا ہے، بلکہ حکمرانوں کی طرف سے دیئے گئے ہر نقشِ کہن کو تاریخ کے کوڑے دان کی نظر کر دیتا ہے۔