Day: فروری 23، 2024


آسٹریلیا: فلسطین کے لئے 20 ہفتوں سے مسلسل مظاہرے، وزیر اعظم کا حلقے میں داخلہ بند

انہوں نے ”روزنامہ جدوجہد“ سے بات کرتے ہو کہا:”آسٹریلیا میں فلسطین سے یکجہتی کے لئے مسلسل 20 ہفتوں سے ملک بھر میں مظاہرے جاری ہیں۔ ان مظاہرین کی وجہ سے میڈیا کی ساکھ ختم ہو کر رہ گئی ہے“۔
انہوں نے بتایا کہ آسٹریلین میڈیا میں اسرائیل کے حق میں سو فیصد کوریج دکھائی دے رہی ہے۔”آسٹریلیا کے ریاستی براڈ کاسٹر سے ایک صحافی کو فلسطین سے حمایت کی وجہ سے نکال دیا گیا ہے“۔
ان کا کہنا تھا:”ایسے تمام صحافی جنہوں نے جرنسلٹ یونین کی اس اپیل پر دستخط کئے تھے جس میں صحافیوں سے کہا گیا تھا کہ وہ غزہ بارے صرف سچائی رپورٹ کریں گے،ان کو اب فلسطین بارے میڈیا میں بات کرنے سے روک دیا گیا ہے“۔
انہوں نے کہا کہ آسٹریلین وزیر اعظم کے انتخابی حلقے میں ان کے دفتر کا گھیرا دس دن سے جاری ہے۔”کل (21 فروری) میں بھی وہاں موجود تھا۔ یہ گھیراو دس دن سے جاری ہے۔ دس دن سے وزیر اعظم نے اپنے اس حلقے میں منہ دکھانے کی جرات نہیں کی“۔