21 فروری 2024 کو عظیم انقلابی کامریڈ لال خان کی چوتھی برسی ہے۔جسمانی طور پر ہم سے جدا ہونے کے باجود کامریڈ لال خان اپنے نظریات کی صورت میں آج بھی زندہ ہیں۔دنیا کی اور بالخصوص پاکستانی کی موجودہ سیاسی، معاشی، معاشرتی،ثقافتی اور اخلاقی صورتحال کو سمجھنے کے لیے لال خان کا تجزیہ اور تناظر آج بھی حکمران طبقے کے دانشوروں سے ہزاروں گنا زیادہ رہنمائی فراہم کرتا ہے جو لاکھوں رویے تنخواہ لیتے ہیں اور زندہ ہوتے ہوئے بھی سماج کو سائنسی بنیادوں پر دیکھنے اور سمجھنے سے قاصر ہیں۔لال خان کی تقریریں سن کر اور تحریریں پڑھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے وہ ابھی بھی زندہ ہیں اور اس کیفیت کا تجزیہ کر رہے ہیں۔پاکستان میں حکمران طبقے کی لڑائی کھل کر منظر عام پر آ چکی ہے۔یہ لڑائی نظریات کی بنیاد پر نہیں ہے بلکہ مختلف سامراجی ممالک کے نمائندہ دھڑوں کے درمیان دولت اور طاقت کے حصول کی لڑائی ہے۔یہ کالےدھن پر پلنے والی مافیا کی سیاسی قتدار میں حصہ داری کی لڑائی ہے۔
Day: فروری 20، 2024
لوگوں میں بہت غصہ ہے: پاکستانی انتخابات پر مدیر جدوجہد کا منصف ٹی وی سے انٹرویو
بھارتی شہر حیدر آباد میں قائم اردو چینل’منصف‘نے مدیر جدوجہدفاروق سلہریا اور اشوکا یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر امت جلکا سے پاکستانی انتخابات بارے انٹرویو کیا۔
لال خان: افکار تیرے ہونے کی گواہی دینگے!
سوشلسٹ انقلاب کے ذریعے سرمایہ دارانہ نظام کی ہر غلاظت کا خاتمے اورایک حقیقی انسانی معاشرے کے قیام کے ذریعے ہی ’ڈاکٹر لال خان‘ کی لازوال جدوجہد کو حقیقی خراج پیش کیا سکتا ہے۔
الیکشن 2024ء: بغاوت لیکن کس کے خلاف؟
پاکستان کے معاشی مسائل کو اگر دو لفظوں میں سمویا جائے تو وہ ہیں: داخلی و خارجی قرضوں کی دلدل اور ملکی وسائل پر حکمران اشرافیہ کا مکمل کنٹرول۔ جس ملک میں قرضوں کا سود ادا کرنے کیلئے مزید قرضے لینا پڑیں اور اصل قرضوں کے حجم میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہوں، وہاں اسی نظام کے اندر رہتے ہوئے اسی طریقہ کار کے تحت اصلاح احوال کی کوئی بھی کوشش کیونکر کامیاب ہو سکتی ہے؟