وزیراعظم پیڈروسانچیز کی کابینہ کے کم از کم 6وزراء نے بھی مظاہرے میں حصہ لیا۔ ان کے جونیئر اتحادی شراکت داروں میں سے بائیں بازو کی سمر پارٹی کے 5اراکین کے ساتھ ساتھ وزیراعظم کی سوشلسٹ پارٹی کے وزیر ٹرانسپورٹ آسکر پیونٹے نے بھی مظاہرے میں حصہ لیا۔
Day: فروری 19، 2024
اسرائیل میں مظاہرے: قیدیوں کے تبادلے اور ملک میں انتخابات کا مطالبہ
اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب اور مغربی یروشلم میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی رہائش گاہ کے باہر احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں۔ مظاہرین نے اسیروں اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کرنے اور ملک میں فوری انتخابات کا مطالبہ کیا ہے۔
انتخابات 2024 کا آزادانہ آڈٹ کروایا جائے: ایچ آر سی پی
ہفتہ کو جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان(ایچ آر سی پی) نے 8فوری کو ہونے والے انتخابات کی سالمیت اور ساکھ کے بارے میں سنگین خدشات کا اظہار کرتے ہوئے متعدد مسائل کا حوالہ دیا ہے۔
سوشلسٹ نظریات کا دفاع اور موقع پرستوں کی تنقید
پاکستانی زیر انتظام جموں کشمیر میں بجلی کی پیداواری قیمت پر فراہمی، آٹے پر سبسڈی فراہم کر کے قیمت گلگت بلتستان کے برابر مقرر کرنے اور حکمران اشرافیہ کی مراعات کے خاتمے کے لیے گزشتہ 9 ماہ سے جاری تحریک مختلف مراحل سے گزرتے ہوئے پانچ فروری کے بعد ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی قیادت نے 4 فروری کو رات گئے مذاکرات کرتے ہوئے عوامی مطالبات میں ردوبدل اور حکمران اشرافیہ سے سمجھوتا کیا تو 5 فروری کو محنت کش عوام نے ہزاروں کی تعداد میں سڑکوں پر آ کر نہ صرف حکمرانوں کو پیغام دیا بلکہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی قیادت کو بھی ٹارگٹڈ سبسڈی نامنطور کے نعروں کے ذریعے یہ باور کروایا کہ عوامی مطالبات پر کسی قسم کا سمجھوتا قبول نہیں کیا جائے گا۔