Day: فروری 29، 2024


بائیڈن مشی گن جیت گئے، لیکن 1 لاکھ ووٹروں کا غزہ پر جارحیت کے خلاف احتجاج

امریکی صدر جو بائیڈن نے مشی گن سٹیٹ میں ڈیموکریٹک پرائمری جیت لی ہے، تاہم 1لاکھ سے زائد لوگوں نے ’ان کمٹڈ‘ کیلئے ووٹ ڈالے، کیونکہ ووٹروں نے غزہ پر اسرائیل کے حملے کیلئے بائیڈن کی حمایت پر احتجاج میں حصہ لیا ہے۔

متنازعہ انتخابات اور کمزور اتحادی حکومت معاشی چیلنجز کا باعث بنے گی: موڈیز

موڈیز انوسٹرز سروس نے منگل کے روز مستحکم آؤٹ لک کے ساتھ پاکستان کی درجہ بندی کو ’Caa3‘ پر برقرار رکھا ہے، تاہم اس بات پر روشنی ڈالی کہ انتہائی متنازعہ انتخابات کے بعد لیکویڈیٹی کے نمایاں طور پر زیادہ خطرات اور خارجی خطرے کے چیلنجز نے مخلوط حکومت کی فیصلہ سازی کی صلاحیت کو شدید طور پر محدود کر دیا ہے۔

اچھرہ، الیکشن اور عظیم تجزیہ نگار

ووٹ مولوی کی مقبولیت کا بھی پیمانہ نہیں۔ ووٹ پی ٹی آئی کو ملے یا مسلم لیگ کو، یہ ملتا بہرحال مولوی اور فوجی کو ہی ہے۔ پیپلز پارٹی اور اے این پی کا معاملہ ذرا ٹیڑھا ہے۔ دونوں کا ریکارڈ یہ ہے کہ مولوی کے پاؤں پڑے رہتے ہیں، اس کی ہر بات مانتے ہیں مگر مولوی ان دونوں کو دائرہ اسلام سے خارج ہی سمجھتا ہے۔ قصہ مختصر، مولوی فوجی کی طرح سب سے طاقتور سیاسی جماعت بھی ہے اور سب سے مقبول بھی۔