Day: فروری 2، 2024


’بلوچ یکجہتی کمیٹی کے گہرے اثرات، الیکشن ماضی کی طرح بے معنی ہیں‘

”بلوچستان میں ماضی کی طرح موجودہ الیکشن بھی انتہائی خوف و ہراس اور غیر یقینی صورتحال میں ہو رہے ہیں۔ ایک طرف وہ قوتیں ہیں جو الیکشن نہیں چاہتیں، اور ایک طرف وہ قوتیں ہیں جو انتہائی کنٹرولڈ الیکشن کے ذریعے من پسند لوگوں کو کامیاب کروانا چاہتی ہیں۔80فیصد غربت ہے، بجلی، گیس، تعلیم، علاج سمیت پینے کے صاف پانی کی سہولت بھی میسر نہیں ہے۔ بے شمار وسائل ہونے کے باوجود ان وسائل سے بلوچ عوام کی زندگیاں تبدیل نہیں سکیں۔ کوئی وعدہ پورا نہیں ہوا۔ الیکشن بلوچ عوام کیلئے بے معنی ہو کر رہ گئے ہیں۔“

جی بی ایکشن کمیٹی کے رہنما کے خلاف توہین مذہب کا مقدمہ درج

گلگت پولیس نے انجمن امامیہ جوٹیال گلگت کے صدر شیخ شرافت علی ولایتی کی درخواست پر گلگت بلتستان عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنما اور ہوٹل ایسوسی ایشن کے صدر راجہ ناصر کے خلاف توہین مذہب کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ اسی الزام میں راجہ ناصر کے خلاف تنظیم اہل سنت والجماعت کی جانب سے بھی توہین انبیا ایکٹ و ارتکاب بغاوت خلاف مملکت پاکستان کے تحت مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی گئی ہے۔

جرمنی: ایئرپورٹ سکیورٹی عملہ ہڑتال پر، 1100 سے زائد پروازیں متاثر ہونگی

فرینکفرٹ سمیت جرمنی کے 11ہوائی اڈوں پر سکیورٹی عملہ آج جمعہ کو 24گھنٹے کی کام چھوڑ ہڑتال کر رہا ہے۔ ہڑتال کے باعث جرمنی بھر میں 1100سے زائد پروازیں منسوخ یا تاخیرکا شکار ہونگی۔ برلن اور ہیمبرگ سمیت جرمنی کے کچھ بڑے ہوائی اڈوں سے کوئی بھی مسافر پرواز نہیں کر سکے گا۔

جی بی تحریک کی فتح: 40 کلو گرام آٹے کی قیمت 1016 روپے مقررکر دی گئی

گلگت بلتستان میں عوامی ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام چلنے والی احتجاجی تحریک نے چند روز میں ہی ایک بڑی فتح حاصل کی ہے۔ گلگت بلتستان حکومت نے آٹے کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیتے ہوئے آٹے کی پرانی قیمتیں بحال کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔