Day: فروری 8، 2024


محفوظ شدہ جزیرہ

بالی ایک لمبے عرصے سے ہندومت کے اثر میں تھا۔ اس کی انفرادیت یہ ہے کہ وہ آج بھی ہندومت کے زیرِ اثر ہے: مجمع الجزائر میں قرآن کی کشش سے متاثر نہ ہونے والا واحد جزیرہ اور ہاں وہ واحد جزیرہ جہاں ہندوؤں کی غالب اکثریت ہے۔ صدیوں سے بالی جائے پناہ اور ایک قلعے کی صورت اختیار کر چکا تھا۔ قسطنطنیہ پر عثمانی قبضے کے کچھ ہی عرصہ بعد جوگ جکارتہ میں قائم ہندوسلطنت کا خاتمہ ہو گیا تو شاہی خاندان اپنے دربار او ر عملے، برہمن پنڈتوں اور علماء، موسیقاروں اور رقاصوں، شاعروں اور گلوکاروں سمیت بالی فرار ہوگیا۔ ذات پات کے شکار اس جزیرے پر نئے لوگوں کی آمد سے برہمنوں کی تعداد میں اور اضافہ ہوگیا۔ بالی والوں کے بارے میں جو عام تاثر پایا جاتا تھا اس کے برعکس وہ خاصے جفاکش تھے، انہیں مجمع الجزائر کے گو رکھے کہنا مناسب ہوگا۔ جاوا میں بالی سے آئے ہوئے آباد کاروں نے اسلام قبول کیا ہو تو کیا ہو، یہ جزیرہ البتہ اسلام سے بچا رہا۔ کیوں؟ یہ کہنا زیادہ درست دکھائی نہیں دیتا کہ اس جزیرے کی ثقافت اس قدر ترقی کر چکی تھی کہ یہاں کائنات کی کوئی اور تشریح قابل قبول ہی نہ رہی تھی۔

شاہین بمقابلہ ہیر رانجھا: سرگودہا اور بیا نئے کی جنگ

ایسا نہیں کہ سرگودہا میں ائر فورس بیس کے علاوہ کچھ نہیں۔ اس شہر نے کئی بڑے کھلاڑی،شاعر ور ادیب پیدا کئے۔ گو کھلاڑیوں میں اب زیادہ بڑا نام سابق ٹیسٹ کرکٹر پروفیسر حفیظ کو سمجھا جاتاہے لیکن جس ہاکی ٹیم نے آخری بار پاکستان کے لئے اولمپک گولڈ جیتا،اس اسکواڈ میں ریزرو فل بیک زاہد کا تعلق سرگودہا سے تھا۔

ٹاک شوز میں ’دنیا ٹی وی‘ پر پی ٹی آئی، جبکہ ’جیو‘ پر مسلم لیگ ن کا غلبہ: گیلپ

گیلپ پاکستان نے ٹی وی ٹاک شوز کے مواد کا تجزیہ جاری کیا ہے۔ دسمبر2023کے دوران بڑے نجی ٹی وی چینلوں کے 10پروگراموں کے تجزیہ کے مطابق دنیا ٹی وی پر پی ٹی آئی کو سب سے زیادہ نمائندگی دی گئی، جبکہ جیو نیوز پر مسلم لیگ ن کو سب سے زیادہ نمائندگی دی گئی ہے۔

فلپائن حکومت اور کمیونسٹ باغیوں کے مابین مذاکرات کے امکانات غیر یقینی کا شکار

’الجزیرہ‘ کے مطابق صدر فرڈینینڈمارکوس جونیئر نے نومبر میں باغیوں کے سیاسی ونگ نیشنل ڈیموکریٹک فرنٹ کے ساتھ امن مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کیلئے ایک معاہدے کا اعلان کرکے بہت سے لوگوں کو حیران کیا تھا۔ ان کے پیشرو روڈریگوڈوٹرٹے نے اقتدار سنبھالنے کے بعد امن مذاکرات کو ختم کر دیا تھا۔