Day: فروری 17، 2024


اسرائیلی جارحیت: 2023ء میں ہلاک ہونے والے 75 فیصد صحافی غزہ میں مارے گئے

’ڈیموکریسی ناؤ‘ کے مطابق کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک غزہ میں 130 سے زیادہ صحافی مارے جا چکے ہیں۔ سی پی جے کے مطابق گزشتہ سال ہلاک ہونے والے صحافیوں میں سے 75 فیصد غزہ پر اسرائیلی حملے میں مارے گئے ہیں۔ 2023ء میں دنیا بھر میں 99 صحافی ہلاک ہوئے، جبکہ 7 اکتوبر سے 31 دسمبر تک غزہ میں 72 صحافی ہلاک ہوئے۔

مذاکرات شروع: بھارتی کسانوں نے ’دہلی چلو‘ مارچ روک دیا

فصلوں کی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ کرنے والے بھارتی کسانوں نے کہا ہے کہ انہوں نے جمعہ کے روز نئی دہلی تک اپنے جاری احتجاجی مارچ کو اس وقت تک روک دیا ہے،جب تک ان کی یونینز اتوار کو حکومتی وزراء کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا دور نہیں کرتیں۔