طویل عرصہ سے بائیں بازو کی حکومت میں چلنے والی جنوب بھارتی ریاست کیرالہ میں مبینہ طور پر سونے کی سمگلنگ اور غیر قانونی و غیر منظم رقم کے لین دینے کے معاملات دیکھنے میں آئے ہیں۔ ایک حالیہ انٹرویو میں اس معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسسٹ(سی پی آئی ایم) سے تعلق رکھنے والے ریاست کے وزیراعلیٰ نے مسلم اکثریتی ضلع ملا پورم کو ان جرائم کے لیے اہم مرکز قرار دیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ جرائم اس ضلع میں سب سے زیادہ پائے جاتے ہیں۔ یہ بھی کہا کہ یہ غیر قانونی رقم کیرالہ میں ’ملک دشمن‘ سرگرمیوں کے لیے لائی جاتی ہے۔
Month: 2024 دسمبر
ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کی زنجیروں میں جکڑا پاکستان
11 دسمبر 2024 کو پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے پہلی بار اعتراف کیا کہ 2019 کے بعد اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پروگرام کے تحت گیس کی قیمتوں میں ریکارڈ 840 فیصد اضافہ ہوا اور بجلی ٹیرف میں 110 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا۔
سعودی عرب میں خونی ورلڈ کپ: چوتھی مرتبہ غیر جمہوری ملک میں یہ عالمی مقابلہ ہو گا
دیکھئے مدیر ’جدوجہد‘ فاروق سلہریا کا تجزیہ و تبصرہ بعنوان:’سعودی عرب میں خونی ورلڈ کپ: چوتھی مرتبہ غیر جمہوری ملک میں یہ عالمی مقابلہ گا‘
شام اور پاکستان آپس میں کیسے جڑے ہوئے ہیں؟
دیکھئے ڈاکٹر فیض اللہ اور ڈاکٹر عرفان اشرف کا تجزیہ و تبصرہ بعنوان:’شام اور پاکستان آپس میں کیسے جڑے ہوئے ہیں؟‘
پختونخوا: یونیورسٹیاں بیچنے کی تیاری میں رکاوٹ بننے والے اساتذہ انتقام کا نشانہ
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پختونخوا حکومت نے پبلک سیکٹر یونیورسٹیاں بیچنے کی تیاریاں تیز تر کر دی ہیں۔ یونیورسٹیوں کو اخراجات پورے کرنے کے لیے فیسوں میں بھاری اضافہ کرنے پر مجبور کرنے سمیت تمام فیصلوں کے اختیارات محکمہ ہائیر ایجوکیشن کے ذریعے حکومت کو منتقل کرنے کی راہ میں رکاوٹ بننے والے ترقی پسند اساتذہ کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔
کیا تاج محل پاکستانی ہے؟
انڈر گریجویٹ ڈگری میں داخلے سے پہلے انہوں نے مطالعہ پاکستان کی کتابیں پڑھ رکھی تھیں۔ اس بات کے پیشِ نظر کہ پاکستانی تاریخ انتہائی متنازع انداز میں بیان کی جاتی ہے اور یہ کہ تاریخِ پاکستان متنوع انداز میں تشکیل دی جا سکتی ہے… اسی لیے عین ممکن ہے کہ پاکستانی تاریخ کے حوالے سے متحارب بیانیے تشکیل دیے جائیں۔ اس پس منظر میں یہ دعویٰ بھی ممکن ہے کہ تاج محل ’پاکستانی‘ہے۔
اگلا خونی فٹ بال ورلڈ کپ سعودی عرب میں: چوتھی بار یہ مقابلہ غیر جمہوری ملک میں ہو گا
یہ کہنا کہ کھیل غیر سیاسی ہوتے ہیں بالکل ایک مضحکہ خیز بات ہے۔ کچھ بھی غیر سیاسی نہیں ہوتا، حکمران طبقات کھیل سے لے کر میوزک تک اور آرٹ سے لے کر سکول کی تعلیم تک ہر چیز کو اپنے مقاصدکے لیے استعمال کرتے ہیں۔ وہ مذہب کو بھی اپنے مقصد کے لیے استعمال کرتے ہیں اور سیکولرزم کو بھی اپنے مقصد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
شام: اجتماعی قبروں میں 1 لاکھ سے زائد لاشیں ہو سکتی ہیں
حبازیادین ہیومن رائٹس واچ کی شام میں محقق ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ’ہمیں انسانی باقیات، ہڈیاں، کھوپڑیوں کے کچھ حصے، انگلیاں، پسلیاں ملی ہیں، جو اجتماعی قبر کے آس پاس پورے علاقے میں بکھری ہوئی ہیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ جو کچھ ہم جانتے ہیں، یہاں اس سے کہیں زیادہ کچھ ہوا ہے۔‘
پاک ایران سرحد پر تجارتی مصیبت
جیسا کہ پہلے کہا جا چکا ہے، ان تجارتی بندشوں کی وجہ سے جو لاگت برداشت کی جا رہی ہے، وہ صرف معاشی نہیں ہے۔ ان سرحدی قصبوں میں لاگو پالیسیوں کی وجہ سے پورے صوبے میں خاندانوں کا رابطہ منقطع ہو گیا، تعلقات منقطع ہو گئے اور شناخت ختم ہو گئی۔
مجھے بچپن کی دھندلی یادیں یاد آرہی ہیں۔ میرے کچھ کزن اور اپنے والد کی بڑی بہن ہیں، جن سے میں صرف ایک بار چاغی ضلع کے دالبندین میں بچپن میں ہی ملا تھا۔ وہ 1990 کی دہائی کے آخر میں ایران کے سیستان بلوچستان سے ہم سے ملنے آئے تھے۔ مجھے اب اپنے کزنز کے نام یاد نہیں ہیں۔
ٹرمپ کے پہلے دور میں سرحد پر بچھڑے 1360 بچے خاندانوں سے تاحال نہیں مل سکے
ان اہلکاروں میں ٹام ہومن بھی شامل ہیں، جنہیں ٹرمپ نے اپنے نام نہاد سرحدی زار کے طور پر کام کرنے کے لیے نامزد کیا ہے۔ ہیومن رائٹس واچ نے سینیٹ پر زور دیا ہے کہ وہ خاندانی علیحدگی کی پالیسی میں شامل کسی بھی اہلکار کی تقرری کو مسترد کر ے۔