لاہور (جدوجہد رپورٹ) نیا یوٹیوب ٹاک شو ’لائیو ود عدنان عامر‘ کوئٹہ سے اپنی نوعیت کا پہلا پراجیکٹ ہے۔ اس کا دوسرا براہ راست پروگرام آج شام 8 بجے پیش کیاجائے گا اور اس پروگرام میں ڈاکٹر قیصر عباس اور فاروق سلہریا اپنی نئی کتاب ’دہشتگردی سے ٹیلی وژن تک‘ پر بات کریں گے۔
اس پروگرام کے میزبان نوجوان صحافی عدنان عامر ہیں۔ ناظرین یہ پروگرام فیس بک اور یوٹیوب پربراہ راست دیکھ سکیں گے۔ ڈاکٹر قیصر عباس روزنامہ جدوجہد کے ادارتی بورڈ کے رکن جبکہ فاروق سلہریا شریک مدیر ہیں۔
’لائیو ود عدنان عامر‘ کاآغاز گزشتہ ہفتے ہوا تھا۔ پہلے پروگرام میں معروف امریکی صحافی مائیکل کوگیلمین مہمان تھے۔ گذشتہ ہفتے پروگرام کا موضوع تھا ’پاک چین اقتصادی راہداری اور اس میں شامل ترقیاتی منصوبے‘۔
اس پروگرام کواپنے آغاز سے ہی بھرپور پذیرائی ملی ہے اور مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے ناظرین نے پروگرام کو نہ صرف براہ راست دیکھا بلکہ اس حوالے سے اپنی تجاویز بھی دیں۔ ایک ہی ہفتے میں پروگرام نے یوٹیوب پر اپنے سبسکرائبرز کی سینچری مکمل کرلی ہے جبکہ افتتاحی پروگرام کویوٹیوب پر تاحال 700 سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔
پروگرام دیکھنے یا سبسکرائب کرنے کے لئے اس لنک پر کلک کیجئے۔
فیس بک پر لائیو دیکھنے کے لئے اس فیس بک وال کو وزٹ کیجئے۔