پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے سامنے تنخواہوں میں اضافے اور دیگر مطالبات کیلئے احتجاج کرنے والے ہزاروں سرکاری ملازمین کو منتشر کرنے کیلئے وفاقی پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا جس کی وجہ سے سینکڑوں ملازمین زخمی ہو گئے ہیں جبکہ 150 سے زائد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
