Day: جون 10، 2021


پیرو: سوشلسٹ سکول ٹیچر ارب پتی مخالف کو ہرا کر صدر بن گیا

اتوار کو ہونے والے انتخابات میں 24 ملین سے زائد ووٹرز کو حق رائے دہی کے استعمال کا حق حاصل تھا جبکہ مجموعی طور پر 17 ملین سے زائد ووٹ کاسٹ ہوئے۔ بدھ کے روز تک 98 فیصد ووٹوں کی سرکاری گنتی کے نتیجے میں بائیں بازو کے پیڈروکاسٹیلو نے 50.3 فیصدجبکہ دائیں بازو کی کیکوفوجیموری نے 49.7 ووٹ حاصل کئے ہیں۔ پیڈرو کاسٹیلو کو 88000 ووٹوں کی سبقت حاصل ہے جسے ختم کیا جانا اب ممکن نہیں لگتا۔ تاہم 3 لاکھ ووٹوں کی جانچ پڑتال ہونا ابھی باقی ہے۔ جس کے بعد حتمی سرکاری نتیجے کا اعلان کر دیا جائے گا۔