ٹی ایف ٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ ضمانت کی خبرپر عمران خان نے سخت کراہت محسوس کی اوردورہ سعودی عرب احتجاجاً چھوڑ کرواپس آنے کی کوشش کی، تاہم انہیں کسی طرح قابو کیا گیا اور بعد ازاں انہوں نے شہباز شریف کے بیرون ملک جانے کا راستہ روک دیا۔
Day: جون 5، 2021
منظور پشتین گرفتار، ایمنسٹی انٹرنیشنل نے گرفتاری کی مذمت کر دی
پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور احمد پشتین کو گزشتہ روز ساتھیوں سمیت کوہاٹ کے قریب گرفتار کر لیا گیا۔ وہ بنوں کے نواحی علاقے جانی خیل میں منعقدہ احتجاجی مظاہرہ میں شرکت کیلئے جا رہے تھے۔
فیس بک نے پاکستان سے چلائے جانیوالے 90 اکاؤنٹ کیوں بند کر دئے؟
انہوں نے مقامی اور سیاسی خبروں کے بارے میں بھی اکثر پوسٹ کیا، جس میں ہندوستانی حکومت، سیاسی قائدین اور فوج جیسے موضوعات شامل ہیں اگرچہ اس سرگرمی کے پیچھے موجود افراد نے اپنی شناخت چھپانے کی کوشش کی، لیکن ہماری تحقیقات سے معلوم ہوا کہ اس کا تعلق پاکستانی فوج کے آئی ایس پی آر (انٹر سروس پبلک ریلیشنز) کے ملازمین سے تھا۔“
وفاق کا جموں کشمیر میں انتخابات کیلئے فنڈز فراہم کرنے سے انکار
ریاست جموں کشمیر کی تقسیم کے عمل کو مستقل کرنے کیلئے من پسند افراد کی کامیابی کا راستہ ہموار کیا جا رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ انتخابات ملتوی کروانے کی کوششیں ہو رہی ہیں تاکہ ’ڈمی‘افراد کو اس اسمبلی میں مسلط کیا جا سکے۔
لبریشن فرنٹ نے انتخابات کو جمہوری اقدار کے منافی قرار دیکر لانگ مارچ کا اعلان کر دیا
احتجاجی تحریک کے دوران مہنگائی کے خلاف عوام کو منظم کرنے کا اعلان بھی کیا گیا اور آئندہ بجٹ میں گریڈ ایک تا 16 کے ملازمین کی تنخواہوں میں یکمشت ایک تولہ سونے کے برابر اضافہ کرنے، لینٹ افسران، بیوروکریٹوں اور اعلیٰ عدلیہ کی تنخواہوں اور مراعات میں کٹوتی کرنے کامطالبہ بھی کیا گیا اور پاکستانی زیر انتظام جموں کشمیر میں غیر ریاستی افراد کو شناختی کارڈ اور ڈومیسائل جاری کرنے کے عمل کی مذمت کرتے ہوئے فوری طو ر پر ذمہ داران کے خلاف کارروائی اور غیر قانونی دستاویزات منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
حملے کے بعد پہلا ویلاگ: ‘اس معید پیرزادہ سے کردارکشی کرا رہے ہیں جس نے اپنے والد سے جعلسازی کی’
اسد علی طور نے پرتشدد حملے کے بعد اپنا پہلا وی لاگ جاری کیا ہے جسے قارئین جدوجہد کی دلچسبی کے لئے یہاں شائع کیا جا رہا ہے: