سات ماہ سے کراچی جیل میں مقید جنوبی وزیر ستان سے ممبر قومی اسمبلی علی وزیر پروڈکشن آرڈر جاری ہونے کے بعد بجٹ اجلاس میں شریک ہوئے اور آئندہ مالی سال کے بجٹ پر اظہار خیال کیا۔ انہوں نے اپنی تقریر کے دوران کہا کہ اس ملک میں غریب بے بس ہو چکے ہیں۔ ان کی زندگیاں تلخ ہو چکی ہیں۔ اشیائے خوردونوش کی مہنگائی میں 40 فیصد سے 200 فیصد اضافہ ہو چکا ہے جبکہ مزدوروں کی تنخواہ میں 10 فیصد اضافے سے مزدوروں کے مسائل حل نہیں ہو سکتے۔ حکومتی طے شدہ 20 سے 25 ہزار میں بھی معاملات زندگی طے نہیں پا سکتے۔
