Day: جون 12، 2021


مصطفی نواز کھوکر کو سینیٹ کی انسانی حقوق کمیٹی سے کیوں ہٹایا گیا؟

ٹی ایف ٹی کے مطابق مصطفی نواز کھوکھر کو متعدد دیگر کمیٹیوں میں شامل کیا گیا ہے جن میں انکی بظاہر کوئی دلچسپی نہیں ہے اور اہم بات یہ ہے کہ یہ کمیٹیاں کے ذریعے فوج سے ٹکراؤ کا کوئی امکان بھی نہیں ہے۔

یکساں قومی نصاب: نظرثانی کیلئے بھاری فیسیں عائد، درسی کتب 300 فیصد مہنگی ہونگی

”سندھ اور بلوچستان میں کوئی یکساں قومی نصاب نہیں ہوگا جبکہ خیبرپختونخوا میں ایم یو بی سے این او سی کی ضرورت نہیں کیونکہ نصاب کو اسلامی نقطہ نظر سے مانیٹر کرنے کا کام پنجاب کے برعکس ماہر مضمون کو تفویض کیا گیا ہے۔ پی سی ٹی بی کے تعینات کردہ ماہرین مضامین اگر اپنا کام کرنے کے قابل نہیں تو انہیں بھاری معاوضے پر کیوں لگایا گیا ہے۔“

قومی اسمبلی کا بجٹ سیشن: ممبر قومی اسمبلی علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہو سکے

قومی اسمبلی کا بجٹ سیشن جاری ہے لیکن جنوبی وزیرستان سے آزاد حیثیت سے منتخب ہونے والے ممبر قومی اسمبلی علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کئے گئے جس کی وجہ سے جنوبی وزیرستان کے عوام کی بجٹ سیشن میں نمائندگی نہیں ہو سکی ہے۔